جموں// گورنر کے صلاح کار بی بی وِیاس نے ٹھکرائی سڑک حادثے میں زخمی افرادکی عیادت کرنے کے سلسلے میں میڈیکل کالج بخشی نگر کا دورہ کیا اور وہاں ہسپتال اِنتظامیہ کی طرف سے فراہم کی جارہی سہولیات کا جائزہ لیا۔مشیر موصوف کے ہمراہ ڈویژنل کمشنر جموں، آئی جی پی جموں ، ڈی سی جموں ، پرنسپل گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں اور اِنتظامیہ کے اعلیٰ افسران بھی تھے۔زخمیوں کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد مشیر موصوف نے پرنسپل جی ایم سی و دیگر میڈیکل افسران کو ہدایت دی کہ وہ تمام زخمیوں کو ضروری طبی سہولیات مفت فراہم کریں۔اُنہوں نے صوبائی و ضلع حکام سے کہا کہ وہ زخمی مریضوں کے ساتھ رضاکاروں کو تعینات کریںتاکہ ان افراد کی بھر پور خدمت کی جاسکے۔اُنہوں نے کہا کہ حکومت اس حادثے میں متاثرین کے حق میں ہر ممکن امداد اور ایکس گریشیا فراہم کرے گی۔یہاں یہ بات قابلِ ذکر کہ ضلع کشتواڑ میں ٹھکرائی علاقے میں آج یہاں ایک سڑک حادثے میں 17 افراد جان بحق ہوئے ۔ زخمی افراد کو جی ایم سی جموں میںداخل کیا گیا۔
کشتواڑ سڑک حادثہ: وِیاس نے ہسپتال پہنچ کرزخمیوں کی عیادت کی
