کشتواڑ//چناب ویلی کے ضلع کشتواڑ کے راشن ڈیلروں نے سر کاری راشن گھاٹوں پر بکنے والے راشن کے لئے محکمہ سی اے پی ڈی کی طرف سے کمیشن اور کیرج کی ادائیگی میں تاخیر پر ہڑتال پر جانے کی دھمکی دی ہے۔ راشن ڈیلروں نے کہا کہ وہ سی اے پی ڈی انتظامیہ کے پاس کئی بار گئے اور اس معاملہ کی التجا کی لیکن محکمہ نے ان کے بقایا جات واگزار نہیں کئے۔انہوں نے الزام لگایا کہ پچھلے 15ماہ سے ان کے کمیشن اور کیرج کے واجبات ادا نہیں کئے گئے ۔انہوں نے کشمیر عظمیٰ سے بات کرتے ہوے کہا کہ اگر حکام نے زیر التواء ادائیگیوں کو واگزار کرنے میں ناکام رہے تو انہیں سڑکوں پر احتجاج کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے۔دریں اثنا، نیشنل کانفرنس ایم ایل سی سجاد کچلو نے بھی احتجاج میں شرکت کی اور ان کے جائز مطالبات کی فوری ازالے کا مطالبہ کیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت سی اے پی ڈی ڈیلروں کی اپیلیں کی جاچکی ہیں۔انہوںنے کہا کہ وہ ایماندار ہیں اور ان کے گھر ڈیلر شپ پر منحصر ہیں لیکن حکو مت ان کے مطالبات کے تئیں غیر ذمہ دار ہے۔انہوں نے کہا کہ موسم سرما کی آمد ہے اور ان دور دراز علاقوں میں راشن کا کوٹا بڑھانے کی مانگ کی ہے اور غریب عوام کو مٹی کا تیل فراہم کیا جائے۔