کشتواڑ اور رامسومیں2منشیات فروش گرفتار | عاصف بٹ +ایم ایم پرویز

کشتواڑ// کشتواڑ پولیس نے سماج دشمن عناصر کے خلاف اپنی مسلسل مہم میں ایک اور منشیات فروش کو گرفتار کیا اور اسے نشیلی ادویات کی 13 پٹیاں برآمد کیں۔وسر کنڈ کشتواڑ میں انسپکٹر عابد بخاری نے اپنی ٹیم کے ہمراہ خصوصی ناکہ لگایاجس دوران پیدل چلنے والوں و گاڑیوں کی ناکہ پارٹی نے چیکنگ جس دوران مشکوک نقل و حرکت پر ایک شخص کو روکاگیا جسکی چیکنگ پر اس کے قبضے سے نشیلی ادویات کی 13 سٹرپس (130 ٹیبلٹ) برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیاگیا۔ملزم کی شناخت عادل حسین باغوان ولد سجاد حسین سکنہ وسر کنڈ کشتواڑ کے طور پر کی گئی ہے۔ اس سلسلے میں ایک کیس ایف آئی آر زیر نمبر 30/2022 این ڈی پی ایس ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت پولیس تھانہ کشتواڑ میں درج کی گئی ہے اور تفتیش شروع کی گئی ہے۔ادھر رامسو پولیس نے ایک کار کے ڈرائیور کو اس وقت گرفتار کیا جب اسکی گاڑی سے پوست کا بھوسا برآمد کیا گیاجب وہ ہفتہ کو جموں سری نگر قومی شاہراہ پر جموں کی طرف جا رہا تھا۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ رامسو میں ہائی وے پر معمول کی چیکنگ کے دوران ایک انووا کار جس کا رجسٹریشن نمبر JK14-8787 تھا کو روک کر تلاشی لینے پر 1 کلو 700 گرام پوست کا بھوسا برآمد کیا گیا جسے ڈرائیور سیٹ کے نیچے رکھا گیا تھا۔پولیس نے بتایا کہ کار کے ڈرائیور کی شناخت رنجیت سنگھ ولد گندھرو سنگھ ساکن بھاگا ریاسی کے طور پر کی گئی ہے۔ایس ایچ او پولیس اسٹیشن رامسو نے بتایا کہ مزید تفتیش کے لیے پولیس اسٹیشن رامسو میں این ڈی پی ایس ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت ایف آئی آر نمبر 13 درج کیا گیا ہے۔