کشتواڑ۔سنتھن روڈگزشتہ دسمبرسے بند

 کشتواڑ//صوبہ جموں کے بالائی علاقوں میں بھاری برفباری کی وجہ سے جموں خطہ کو اننت ناگ کشمیرکے ساتھ جوڑنے والی متبادل سڑک گزشتہ دسمبرسے بندہے لیکن ستم ظریفی یہ ہے کہ سڑک سے برف ہٹانے کیلئے انتظامیہ کی طرف سے اقدامات نہ اٹھائے جارہے ہیں جس کی وجہ سے لوگوں کوکشمیرجانے میںدشواریوں کاسامناکرناپڑرہاہے۔ذرائع کے مطابق کشتواڑ۔اننت ناگ سڑک کے ساتھ سنتھن ٹاپ میں اس سال کافی زیادہ برفباری ریکارڈ کی گئی جس کی وجہ سے کشتواڑاورڈوڈہ ضلع کوبیرونی دنیاسے جوڑنے والی سڑک پرآمدورفت ٹھپ ہوگئی تھی۔پی ڈ ی پی لیڈرفردوس ٹاک نے کہاہے کہ سڑک پرفوری طورپرآمدورفت بحال کی جانی چاہیئے۔انہوں نے کہاکہ سڑک کھلنے کی وجہ سے مقامی لوگوں کے علاوہ بیرونی سیاحوں کوڈوڈہ اورکشتواڑاضلاع میں آنے جانے میں آسانی ہوگی ۔انہوں نے کہاکہ اس سڑک کی بحالی سے سیاحت کے شعبے کوفروغ ملے گااورسیاح کثیرتعدادمیں یہاں پہنچیں گے۔اس سلسلے میںکشتواڑکے لوگوں نے کہاہے کہ کشتواڑ۔سنتھن روڈگرمائی راجدھانی سرینگرکے ساتھ رابطے کیلئے سب سے چھوٹاراستہ ہے ۔کشتواڑکے نصیراحمدبھاگوان نامی مقامی شخص نے کہاکہ سنتھن۔کشتواڑسڑک بندرہنے کی وجہ سے اس کے مضراثرات کشتواڑکی سیاست پرمرتب ہورہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ سڑک پرآمدورفت بحال ہونے کی وجہ سے مقامی لوگوں کارابطہ کشمیرکے ساتھ جڑجائے گااوروہ بہ آسانی کشمیرجاسکتے ہیں اوربیرونی سیاحوں کی کشتواڑآمدکے امکانات بھی کافی زیادہ بڑھ جاتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ انتظامیہ کو بلاتاخیرکشتواڑ۔سنتھن سڑک سے برف ہٹاکراس پرآمدورفت بحال کرنی چاہیئے۔فردوس ٹاک اوردیگرلوگوںنے مقامی انتظامیہ اورمتعلقہ حکام سے مانگ کی ہے کہ سنتھن سڑک سے برف ہٹاکراسے آمدورفت کیلئے فوری طورپربحال کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں۔