کشتواڑمیں 2بار زلزلہ کے جھٹکے

 جموں // خطہ چناب کے کشتواڑ ضلع میں جمعرات کی صبح یکے بعد دیگرے زلزلے کے دو زوردار جھٹکوں سے خوف و ہراس پھیل گیااور لوگ افراتفری کے عالم میں مکانوں سے باہر آئے۔ جمعرات کی صبح 7 بجکر 5 منٹ پرزلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کے نتیجے میں رہائشی مکانوں اور دیگر عمارات کے درودیوار ہل گئے ۔کچھ سیکنڈ تک جھٹکے محسوس کئے گئے اور گھروں کے اندر جانے کے بعد ابھی لوگ سنبھل ہی رہے تھے کہ ٹھیک 7بجکر8منٹ پر ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے آئے۔ اس بار بھی جھٹکے کچھ سیکنڈ تک ہی جاری رہے۔قابل ذکر ہے کہ کشتواڑ اور ڈوڈہ سمیت مختلف علاقوں میں گزشتہ ماہ کی 2 اور 30تاریخ کو بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے۔آج کے جھٹکوں نے مقامی لوگوں میں تشویش بڑھای دی ہے۔