عاصف بٹ
کشتواڑ//کشتواڑ پولیس نے 23 و 24 ستمبر کی درمیانی رات کو زیلنہ علاقے میں ہوئے چوری کے معاملے میں تحقیقات کے دوران ایک اہم پیش رفت حاصل کرکے ایک شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس تھانہ کشتواڑ میں ایک شکایت درج کرائی گئی تھی جس میں ایک واقعہ کی تفصیل دی گئی تھی جہاں چند نقاب پوش افراد زبردستی ہتھیارسے لیس ایک رہائش گاہ میں داخل ہوئے جس پر پولیس نے ایف آئی آر زیر نمبر 226/2023 زیردفعہ3/25 ائی اے ایکٹ، 395/458/323/34/آئی پی سی پولیس تھانہ کشتواڑ میں درج کیا تھا۔ ایس ایس پی کشتواڑ خلیل پوسوال نے ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر کشتواڑ ڈاکٹر ایشان گپتا کی زیرنگرانی میں عمل میں لائی۔ایس ایچ او انسپکٹر پرویز احمد کھانڈے و پی ایس آئی و تفتیش کاروں کی ٹیم نے اس واقعے کی تفصیلات سے پردہ اٹھانے کے لیے کڑی مشقت کی۔
تحقیقات کے دوران ایس آئی ٹی نے کئی مشتبہ افراد کو گرفتار کیا اور بالآخر چوری کے معاملے میں ملوث چوروں کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی، جسے مسروقہ سامان برآمد ہوا۔گرفتار شخص کی شناخت اکشے کمار ولد راج کمار ساکنہ سنگرام باٹا کشتواڑ کے طور پر کی گئی ہے، جس نے ایس آئی ٹی کے سامنے اپنی شمولیت کا انکشاف کیاجبکہ کئی اہم معلومات کا انکشاف کیا گیا جس کے نتیجے میں اس گھناؤنے جرم میں ملوث دیگر ساتھیوں کی نشاندہی کی گئی۔ وہی ایک اور چوری کا معاملہ پولیس نے حل کرکیلاکھوں روپے ملکیت کے فون برآمد کئے۔
پولیس نے چوبیس گھنٹوں کے اندر ہی معاملہ حل کرکے چوری کئے گئے موبایل فون و دیگر قیمتی سامان برآمد کرکے چوریکو گرفتار کرلیا۔ایس ایس پی کشتواڑ نے بتایا کہ ایس آئی ٹی نے دیگر چوروں کو فوری طور پر گرفتار کر لیا جو ابتدائی طور پر فرار ہو گئے تھے۔ ایس ایس پی کشتواڑ نے بتایا کہ پورا قصبہ سی سی ٹی وئی کی زیر نگرانی میں ہے۔کشتواڑ پولیس کے سی سی ٹی وی سرویلنس یونٹ چوبیس گھنٹے کام کررہی ہے اور چوروں کے اس گروہ کو بھی کشتواڑ شہر اور اس کے آس پاس سے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے پکڑا گیا۔