کشتواڑفٹ بال کپ میں سدیوادہلی کی ٹیم فاتح اختتامی تقریب پرنشہ سے پاک مہم کو کامیاب بنانے کا عہدلیاگیا

 

سپوٹس ڈیسک

 

کشتواڑ//سترہ برس سے کم عمر کے لڑکوں کی بین الریاستی سی وی پی پی ایل کشتواڑ فٹ بال کپ 2023فائنل میچ کے ساتھ ہی شاندار طور اختتام پزید ہوااورساتھ ہی نشہ سے پاک کشتواڑ مہم کا آغازبھی کیاگیا۔ضلع انتظامیہ کشتواڑ، ضلع یوتھ سروسزایند سپورٹس دفتر اور چناب ویلی پروجیکٹ پرائیویٹ لمیٹیڈ، کے اشتراک سے منعقدہ سی وی پی پی ایل فٹ بال ٹورنامنٹ کے اختتامی میچ میں ڈپٹی کمشنرڈاکٹر دیونش یادومہمان خصوصی تھے۔

 

فائنل میچ سدھیوادہلی فت کلب اور لون سٹارفٹ بال کلب کشمیر کے درمیان کھیلا گیا جس میں سدیوادہلی نے لون سٹار کشمیر کوایک کے مقابلے چھ گولوں سے ہرایا۔ڈپٹی کمشنر نے کشتوار، جموں، کشمیر، اترپردیش اور دہلی کی چھ ٹیموں کے 132 کھلاڑیوں کو شرکت کی اسناد پیش کیں۔انہوں نے ٹورنامنٹ میں فتح حاصل کرنے والی ٹیم کوٹرافی اور نقد 50ہزارروپے اور رنر اپ ٹیم کو 25ہزارروپے کانقد انعام پیش کیا۔اپنے خطاب میں ڈپٹی کمشنرنے کھیلوں کی اہمیت کواُجاگر کیااور کہاکہ ان سے سماج کو منشیات سے نجات ملتی ہے اورکھلاڑیوں کی صلاحیتوں اور ہنروں میں نکھار پیداہوتا ہے۔انہوں نے تورنامنٹ کے دوران شاندار کارکردگی کامظاہرہ کرنے پرکھلاڑیوں کی ستائش کی ۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کشتواڑ کاچوگان میدان اپنے محل وقع اور آؓ وہواکی وجہ سے موسم گرما میں فٹ بال مقابلوں کااہم مرکزبن سکتا ہے۔انہوں نے اعلان کیا کہ کشتوارفٹ بال کپ اب سالانہ منعقد ہوگا۔اس موقعہ پرضلع کے تمام اعلی سول وپولیس افسر موجودتھے۔اختتامی تقریب کے دوران الہلال ایجوکیشنل انسٹی ثیوٹ اورمدرس پرائیڈسکول نے جاوید اقبال کرائی پاک کی نگرانی میں ’نشہ سے پاک‘کشتوارمہم کے تحت شاندار بیداری پروگرام پیش کیا۔ اس موقعہ پرنشہ سے پاک مہم کے تحت ڈرگ فری انڈیاکاعہد لیاگیا۔