کشتوار پولیس کی کارروائی

کشتواڑ // کشتواڑ پولیس نے 2  مفرور افراد کو حراست میں لیا ہے ۔جو پچھلے 7 اور 5 برسوں سے اپنی گرفتاریوں سے بچ رہے تھے ۔پولیس نے ان کی گرفتاری کو بڑی کامیابی قرار دیا ہے ۔ گرفتار مفرور ملزمان کی شناخت تنویر احمد ولد عبد الغبار ساکن کیشوان اور وسیم احمد ولد گوما ساکنہ  سنگرامباٹا کشتواڑ کے طور کی ہے ۔ ان مفرور افراد کے خلاف ایف آئی آر نمبر 160/2013 اور 187/2016کے تحت کیس پولیس سٹیشن کشتواڑ میں درج تھے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ انہیں خفیہ ذرائع سے اطلاع موصول ہوئی جس کے بعد اس معلومات پر ڈی ایس پی ہیڈکواٹر کی زیر نگرانی ایک ٹیم ایس ایچ او کشتواڑ انسپکٹر عابد بخاری و پی ایس ائی انکت شرما انچارج پی پی ٹھکرائی کی سربراہی میں ایک ٹیم تشکیل دی گئی۔ ٹیم ننے چھاپا مارا کر ان کی گرفتاری عمل میں لائی ۔ایس ایس پی کشتواڑ شفقت حسین بٹ نے کشتواڑ پولیس کی بروقت کاروائی پر ان کی تعریف کی۔