سرینگر/ضلع کشتوار کے بنگواہ تحصیل میں موسلادھار بارشوں سے جمعہ کو مٹی کا ایک مکان ڈھ گیا۔
یہ حادثہ کاٹھاری دھر نامی گائوں میں پیش آیا اور اس کے نتیجے میں گائنی دیوی نامی خاتون اپنے بیٹے پرتھوی راج کے ہمراہ جاں بحق ہوگئی۔
اطلاعات کے مطابق مکان ڈھ جانے کے وقت ماں بیٹا مکان کے اندر ہی موجود تھے جس کی وجہ سے اُن کی موت واقع ہوگئی۔
بتایا جاتا ہے کہ مذکورہ حادثے میں کچھ مویشی بھی لقمہ اجل بن گئے ۔