کسبلاڑی منکوٹ میں سڑک حادثہ ،6زخمی

مینڈھر//سب ڈویژن مینڈھر کی تحصیل منکو ٹ کے کسبلا ڑی علا قہ میں ٹا ٹا سو مو گا ڑی حا دثہ کا شکا رہونے کے نتیجہ میں چھ افراد زخمی ہو گئے۔ پو لیس ذرائع کے مطابق کسبلا ڑی سے مینڈھر کی طرف آنے والی ایک ٹا ٹا سو موحا دثہ کاشکا ر ہوئی ، حا دثہ کو دیکھتے ہی بھا ری تعداد میں مقامی لو گ موقع پر پہنچ گئے اور تمام چھ زخمی افراد کو گا ڑی سے نکال کر سب ضلع اسپتال مینڈھر پہنچایا جہا ں پر وہ زیر علا ج ہیں ۔ حادثے میں زخمی ہونے والے افرادکی شناخت عبدالمجید، شہزاد احمد، شاہین اختر ، عبدلعزیر، محمد نصیراور سر جیت کے طور پر ہوئی ہے۔ بی ایم او مینڈھر ڈاکٹر پرویز احمد خان کا کہناہے کہ تمام زخمی افراد خطرے سے با ہر ہیں اور ان کا علا ج سب ضلع اسپتال مینڈھر میں چل رہا ہے۔