کسان تحریک پر پنجاب کے وزیر اعلیٰ چنی کا اہم اعلان

چنڈی گڑھ//پنجاب کے وزیر اعلیٰ چرنجیت سنگھ چنی نے ہفتہ کے روز اعلان کیا ہے کہ کسان تحریک کے دوران ریلوے ٹریک پر دھرنا دینے والوں کے خلاف وہ تمام مقدمات واپس لئے جائیں گے جو آر پی ایف نے درج کئے ہیں۔ چنی نے اس حوالہ سے آر پی ایف کے چیئرمین کو خط بھی ارسال کیا ہے اور کہا ہے کہ ان مقدمات کو جلد از جلد واپس لیا جائے۔ چنی نے اس کے علاوہ وبا کے سبب والدین کو کھو چکی لڑکیوں کے لئے آشیرواد اسکیم سے انکم کی حد ہٹانے کا اعلان کیا ہے۔ اس کے ساتھ پنجاب میں سرکاری ملازمتوں میں منتخب ہونے والے ملازمین کے لیے یکم جنوری 2004 سے فیملی پنشن اسکیم کو بھی منظوری دی گئی ہے۔