کسانوں کی ہر ممکن اعانت کی جائے:ناظم زراعت

سرینگر//ناظم زراعت کشمیر سید الطاف اعجاز اندرابی نے ایک میٹنگ میں محکمہ زراعت کے تحت ریاستی ومرکزی اسکیموں کی عمل آوری کاجائزہ لیا۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ زراعت کے شعبے میں وسعت لانے کے لئے مختلف تیکنیکی ماہرین سے لگاتار رائے لی جاتی ہے۔میٹنگ میں مزید بتایا گیا کہ مختلف پروجیکٹوں کے تحت واگذار کی گئیں رقومات کو منصفانہ طور تصرف میں لایا گیا ہے۔اس موقعہ پر ڈائریکٹر نے افسران پر زوردیتے ہوئے کہا کہ کسانوں کو ہر ممکن معاونت فراہم کی جانی چاہیے۔انہوں نے مزید ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ کسانوں کو تیکنیکی تعائون فراہم کرنے کے اقدامات میں سرعت لائی جانی چاہیے۔