اننت ناگ//علاقائی دیہاتی بینک کے اہتمام سے بلاک کھوورپورہ اننت ناگ کے سالیہ گائوں میں ایک مالی بیداری کیمپ منعقدکیاگیاجس میں گائوں کے لوگوں ،جن میں باغبانی شعبے سے وابستہ افراد،تاجر،بزرگ شہری ،سرپنچ اور نمبردار شامل ہیں،نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔اس موقعہ پر علاقائی دیہاتی بینک کے جنرل منیجر غلام محی الدین بابانے کسانوں ،تاجروں اور دیہی علاقوں میں دیگر لوگوں کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے آرآر بییزکے رول کواُجاگر کیا۔انہوں نے شرکاء کوبینکنگ کی جدیدسہولیات سے آگاہ کیااوران سے تاکید کی کہ وہ مالی سہولیات کیلئے بینکوں سے رجوع کریں ۔انہوں نے کہا کہ کسانوں کو کے سی سی سمیت کراپ لون سہولیات سے استفادہ کرنا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ مختلف گائوں میں علاقائی دیہاتی بینک کے شاخ گائوں کے لوگوں کو آسان مالی سہولیات فراہم کررہے ہیں۔اس دوران تعلیمی قرضہ،مکان بنانے کیلئے قرضہ ،انشورنس اسکیموں وغیرہ کی بھی عوام کو جانکاری دی گئی۔