کسانوں کاگروپ بیرون ریاست دورے کیلئے روانہ

جموں//ریاستی وزیر اور جموں کشمیر کسان ایڈوائزری بورڈ کے چیرمین دلجیت سنگھ چب نے ریاست کے 6محنت کش کسانوں کو سکم کے لئے روانہ کیا۔ان کسانوں کو اس لئے بیرون ریاست بیجھا گیا تاکہ یہ کسان کھیتی باڑی کے سلسلے میں مزید جانکاری حاصل کر سکے ۔سکم سمیتی کی طرف سے ان کسانوں کو8روز تک آرگینک فارمنگ کے بارے میں جانکاری دی جائے گی۔اس موقع پر بورڈ کے نائب چیرمین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے ماحول اور زمین کو تحافظ فراہم کرنے کے لئے کیمیکل کھادوں کے استعمال سے گریز کرنا چاہئے اوراس کے لئے ہمیں آرگنک کھیتی باڑی کو اپنانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سکم جا کر ہمارے محنت کش کسان کھیتی باڑی کے متعلق مزید معلومات حاصل کرسکتے ہیں اور ہمیں امید ہے کہ یہ کسان آنے والے وقت میں ریاست کے دوسرے کسانوں کو بھی ان معلومات سے آگاہ کرے گے۔انہوں نے کہا کی کسان ایڈوائزری بورڈکسانوں کی نشونما کے لئے اور ایسے معلوماتی دوروں کا اہیمام کرتا ہے تاکہ یہ طبقہ ترقی کی راہ پر گامزن ہو۔اس موقع پر جن لوگوں نے اپنے خیالات کا اظہار کیا ان میں سے ڈیریکٹر اگریکلچر ایچ کے رازدھان ،سابقہ ڈیریکٹر ایس ایس جموال ،ڈی پی کھجوریہ،تجندر سنگھ،کے ایل شرما اورسوارن سنگھ باہو وغیرہ قابل ذکر ہیں۔