کرگیوس نے جوکووچ کو شکست دی

 نیویارک//آسٹریلیا کے نک کرگیوس نے ٹاپ سیڈ اور دنیا کے دوسرے نمبر کے کھلاڑی سربیا کے نوواک جوکووچ کو یہاں ایکاپلکو انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ کوارٹر فائنل میں شکست دے کر باہر کر دیا ہے ۔ کرگیوس نے جوکووچ کو مسلسل سیٹوں میں 7۔6، 7۔5 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔چھٹی سیڈ آسٹریلیا کی کھلاڑی نے میچ میں 25 ایس لگائے جبکہ جوکووچ دو ایس ہی لگا سکے ۔کرگیوس کے سامنے اب امریکہ کے سیم گروتھ کا چیلنج رہے گا جنہوں نے ڈومینک تھیم کو 6۔1، 7۔5 سے شکست دی۔ سال 2005 اور 2013 میں یہاں خطاب جیت چکے اسپین کے رافیل نڈال نے بھی جاپان کے یوشھیتو نشوکا کو 7۔6، 6۔3 سے شکست دے کر آخری چار میں جگہ بنائی جہاں ان کے سامنے سابق یو ایس اوپن چمپئن مارین سلچ ہوں گے ۔سلچ کو اسٹیو جانسن کے پاؤں میں چوٹ کی وجہ سے مقابلے سے ہٹنے پر کوارٹر فائنل میں جگہ مل گئی۔