کرگل وجے دیوس کے موقعہ پر جموں میں متعددتقریبات کا اہتمام

 جموں //کرگل وجے دوس کے موقعہ پر کرگل کے شہیدوں کو خراج عقیدت ادا کرنے کے لئے متعدد اداروں کی جانب سے تقریبات کا اہتمام کیاگیا  ۔
      

جے اینڈکے پولیس 

جموں :پولیس کی جانب سے جموں زون کے تمام اضلاع میںکرگل جنگ کے بہادروں کو شاندار خراج عقیدت ادا کیا گیا ۔جموں ضلع میںڈی آئی جی JKS رینج وویک گپتا ،آئی پی ایس نے پولیس۔ نیم فوجی ستوں کے علاوہ متعدد سکولوں کے طلاب کی جانب سے کئے گئے پریڈ پر سلامی لی۔ اودہمپور :  اودہمپور میں ڈی آئی جی پویس اودہمپور۔ریاسی نے قومی ترنگا لہرایا اور پریڈ کا معاینہ کیا ۔ڈی آئی جی اور ایس ایس پی نے متعدد سکولوں کے طلاب کے ساتھ تبادلہ خیال کیا اور اس دن کی اہمیت بانٹی ۔ ،کٹھوعہ:کٹھوعہ ضلع میں نیم فوجی دستوں ، آرمڈ پولیس کے دستوں نے ایک پُر وقار پریڈ کا اہتمام کیا ، جس میں متعدد سکولوں کے طلاب نے بھی شرکت کی۔ایس ایس پی کٹھوعہ شری دھر پاٹل،آئی پی ایس نے  قومی ترنگا لہرایا اور پریڈ کا معاینہ کیا ۔ انہوں نے متعدد سکولوں کے طلاب کے ساتھ تبادلہ خیال کیا اور اس دن کی اہمیت بانٹی۔ سانبہ  : سانبہ ضلع میں ایس ایس پی سانبہ ڈاکٹر کوشل شرما نے بہادر شہیدوں کو خراج عقیدت ادا کیا جنھوں نے دوبارہ اپنے پوسٹوں پر قبضہ کیا اور ملک کو کرگل جنگ میں فاتح بنایا۔ اس موقعہ پر ڈی پی ایل سانبہ کے احاطہ میں محکمہ جنگلات کے اشتراک سے شجر کاری مہم کا بھی اہتمام کیا گیا 
 
      

سینک ویلفیئر محکمہ 

کرگل جنگ کے شہیدوں کو خراج عقیدت ادا کرنے اور ویر ناریوں کی عزت افزائی  کے لئے سینک ویلفیئرمحکمہ نے ریڈ کراس بھون کچی چھاونی میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں قانون ساز اسمبلی کے سپیئکر ڈاکٹر نرمل سنگھ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ ممتا سنگھ مہمان ذی وقار تھیں۔اس موقعہ پر حوالدار ستیش کمار ویر چکر نے کرگل جنگ کے دوران اپنا تجربہ بانٹا ،وہ آپریش وجے کا ایک حصہ تھا ،جسے بعد میں بہادری کا مظاہرہ کرنے کیلئے’’ ویر چکر ‘‘ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا ،ریڈ کراس سوسائٹی کے آنریری سیکرٹری ڈاکٹر دنیش گپتا نے سینکوں کو تمام ممکنہ مدد کی یقین دہانی کی ۔انہوں نے کہا کہ سماج کو شہید پریواروں کے تئیں فراخدل ہونا چاہیے۔یہ پہلی مرتبہ ہے کہ آپریشن وجے کے کنبوں کو تقریب میںمدعو کیا گیا ۔   
        

جموں کانگریس

کانگریس نے بھی کرگل وجے دوس پر کرگل کے شہیدوں کو خراج عقیدت ادا کرنے کے لئے گنگیال میں ایک تقریب کا اہتمام کیا ۔ جس میںسابقہ وزیر و سینئر رہنما رمن بھلہ نے بھارتی فوج کے شہیدوں کو یاد کرکے انہیں زبر دست خراج عقیدت ادا کیا ۔پروگرام میں بلاک صدر و پی سی سی کے ممبرستیش شرما ،کاپوریٹر چودھری دوارکا ،کارپوریٹر پریتم سنگھ ودیگران بھی موجود تھے۔اس موقعہ پر اپنے خطاب میں رمن بھلہ نے عظیم کامیابی کے لئے تمام رینکوں کو مبارک باد دی۔انہوں نے کہا کہ کرگل وجے دوس پر ہر ایک بھارتی کو اپنے فوج کی بہادری  اور کوششوں کا اعتراف ہوا۔انہوںنے کرگل جنگ کے شہیدوں کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا قوم انکا مقروض ہے۔انہوں نے کہا کہ ہر ایک شہری کو اس عظیم کامیابی پر فخر ہے۔
        

گورنمنٹ پی جی کالج برائے خواتین گاندھی نگر

 اس سلسلہ میں گورنمنٹ پی جی کالج برائے خواتین گاندھی نگر کے این سی سی اور این ایس ایس ونگ کی جانب سے شہیدوں کو خراج عقیدت ادا کرنے کے لئے دو روزہ پروگرام کا اہتمام کیا گیا ۔تقریب کے پہلے روز ’’کرگل وجے دوس‘‘ کے موضوع پر پوسٹر بنانے کا مقابلہ منعقد کیا گیا ۔اس موقعہ پر جذباتی ویڈیو کلپ بھی دکھائی گئی ۔تقریب کے دوسرے روز بعض شرکا نے توسیعی لیکچر دیا۔ پروگرام کا اختتام  کالج کی پرنسپل پروفیسر منی شرما کی جانب سے انعامات کی تقسیم کاری کے ساتھ کیا گیا ۔ پرنسپل نے بہادر سپاہیوں کی قربانیوں کو یا دکرنے کے لئے شرکا کی ستائش کی۔پروفیسر ارویندر کور اور پروفیسر سمن بالا نے بطور جج فرائض انجام دئے۔پروگرام کا اہتمام این ایس ایس پروگرام افسر پروفیسر مالا بھسین اوراین سی سی افسر شوانی شرما اور لیفٹننٹ مالتی راجپوت نے کیا تھا۔
 
           

ٹائیگر ڈویژن 

 ٹائیگر ڈویژن نے ’’بلیدان ستمبھ ‘‘ پر کرگل وجے دوس کی 20ویں سالانہ تقریب منائی۔ اس سلسلہ میں کرگل جنگ کے دوران ہوئے شہیدوں کو خراج عقیدت ادا کرنے کیلئے ٹائیگر ڈویژن کے ڈپٹی جنرل آفیسر کمانڈنگ بریگیڈئیر ٹی کے چوپڑہ نے وار میموریل پر پھولوں کا ہار ڈالا ۔سابقہ فوجیوں اور طلاب نے بھی شیدوں کو خراج عقیدت ادا کیا گیا ۔اس دوران گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔
 
   

ڈوگرہ ایجوکیشنل ٹرسٹ 

ڈوگرہ ایجوکیشنل ٹرسٹ کی جانب سے کرگل کے شہیدوں کو خراج عقیدت ادا کیا گیا ۔ اس سلسلہ میں ڈوگرہ ایجوکیشنل ٹرسٹ کیمپس بڑی براہمناں میں زیر قیادت گلچین سنگھ چاڑک ایک پُر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔جے اینڈ کے آرمڈ سکارڈن این سی سی کے کمانڈنگ افسر کرنل دھرمیندر پانڈے بھی اس دوران موجود تھے ۔طلاب نے تقریب میں شان و شوکت سے شرکت کیاور حُب الوطنی گیت گائے۔اس موقعہ پر کرنل پانڈے نے کرگل جنگ کی اہمیت پر خطاب کیا اور بہادر سپاہیوں کی جانب سے دی گئی عظیم شہادت کے بارے میں بتایا ۔انہوں نے طلاب کو فوج میں جوائن کرنے اور ملک کی خدمت کرنے کی جانب راغب کیا۔ٹھاکور گلچین سنگھ چاڑک نے اپنے صدارتی خطبہ میںسپاہیوں کی بہادری کو اجا گر کیا۔اس موقعہ پر چیر مین نے جنگی بیوائوں اور شہیدوں کے بچوں کے لئیسکالر شپ سکیم کا اعلان کیا ۔ ٹرسٹ کے سیکرٹری سمر دیو سنگھ چاڑک اور ٹرسٹ کے ٹرسٹی گھمبیر دیو سنگھ چاڑک ،ڈائریکٹر ایڈ منسٹریشن کرنل(ڈاکٹر) کے این پادھا اور پرنسپل ڈوگرہ کالج آف ایجوکیشن  ڈاکٹر وکیشن کمار شرما ،پرنسپل ڈوگرہ ڈگری کالج بیلہ ٹھاکور اور کارگُذار پرنسپل ڈوگرہ لاء کالج کومیلا اگروال بھی تقریبات کے دوران موجود تھے۔تقریب میں تمام تینوں کالجوں کے طلاب اور عملہ نے بھی شرکت کی۔لیکچرار ڈوگرہ لاء کالج سوپریت کور نے شکریہ کا ووٹ پیش کیا جبکہ ڈوگرہ ڈگری کالج کی لیکچرار مونیت کور نے نظامت کے فرائض انجام دئے۔
      

رائزنگ اسٹار کور 

رائزنگ اسٹار کور کی جانب سے آپریشن وجے کی 20ویں سالگرہ منانے کے لئے اور کرگل جنگ کے شہیدوں کو خراج ادا کرنے کیلئے  جموں کنٹونمینٹ میںوار میموریل پر پھولوں کا ہار ڈالا گیا اور سابقہ فوجیوں اور نوجوانوں سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔اسکے علاوہ متعدد آرمی سکولوں  کی جانب سے متعدد تقریبات کا اہتمام کیا گیا ،جن میں حب الوطنی گیت، مصوروی اور مباحثہ کے مقابلہ وغیرہ شامل ہیں۔
 

جموں ویسٹ اسمبلی مومنٹ

جموں ویسٹ اسمبلی مومینٹ کے صدر سنیل ڈمپل نے مومینٹ کے دیگر رہنمائوں کے ہمراہ کرگل وجے دوس  منانے اور شہیدوں کو خرج عقیدت ادا کرنے کیلئے پاکستان کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی ۔ریلی کے دوران پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کا مجسمہ نذر آتش کیا گیا اور شہیدوں کو انکی عظیم قربانی کیلئے زبر داست خراج ادا کیا گیا ۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ڈمپل نے کہا کہ ہمیں اپنے سیکورٹی فورسز پر فخر ہے ،جنھوں نے اپنی جان کی بازی لگا کر کرگل میں دشمن کو پسپا کر دیا ۔انہوں نے امریکی صدر کی جانب سے ثالثی کی خبر پر انکی مذمت کی ۔انہوں نے وزیر اعظم سے پاکستانی مقبوضہ علاقوں کو آزاد کرنے اور پاکستانی مقبوضہ کشمیر میں چل رہے  دہشت گرد تربیتی کیمپوں کو مسمار کرنے کی اپیل کی،تاکہ کرگل کے شہیدوں کو خراج ادا کیا جا سکے۔