کرگل میں ہل ڈیولپمنٹ کونسل کی تشکیل

 جموں// حال ہی کرگل اورلداخ میں اختتام ہوئے ہل ڈویلپمنٹ کونسل کےلئے چنا کے دوران سب سے بڑی پارٹی کے طورپر ابھرکرسامنے آئی نیشنل کانفرنس نے 4 آزاد امیدواروں کے ساتھ مل کرمقامی سطح پرکونسل بنانے کادعوی ٰ کیاہے۔سابق وزراءاورسینئر نیشنل کانفرنس کے لیڈر فیروز احمد خا ن کو 14 منتخب کونسلروں کے ہمراہ ( جس میں4آزاد امیدوار شامل ہیں )کو بطور چیف ایگز یکٹو کونسلر کی امیدواری کےلئے پارٹی نے اتفاق رائے سے منتخب کیاہے ۔تشکیل شدہ کونسل گذشتہ ضلع ترقیاتی کمشنر کرگل سے ملاتی ہوا اور ایک مراسلہ کے ساتھ14نامز کونسلروں جس میں لنکیچی سے آزاد امیدوار غلام حیدر ‘ ٹریسپون سے سعیدمجتبیٰ‘گنڈ منگل پورسے سعید مہدی‘سیلاسکوٹ سے آغا سعید حسن شامل ہیں نے پاس کردہ قرارداد پیش کیا جس میں اتفاق رائے سے نیشنل کانفرنس کے سرکردہ لیڈر فیروز احمد خان کو بطور چیف ایگزیکٹو کونسلرکے طورپر چنے جانے پراتفاق ہوا۔قابل ذکرہے کہ نیشنل کانفرنس کا مقدر کا فیصلہ4 آزاد امیدواروں کی حمایت کے بعدہی ممکن ہوا جب چار آزاد کونسلوں نے پارٹی کے لئے اس کی حمایت کی توسیع کی جس کے باعث نیشنل کانفرنس کی طاقت 14 تک پہنچ گئی، جس کی ضرورت یہ ہے کہ اس کی مجموعی اکثریت 26 انتخابی اراکین کی کونسل میں ثابت ہو اور 30 رکنی کونسل میں چار ارکان کو نامزد کیا جائے گا۔ نیشنل کانفرنس کے لیڈر نے کشمیرعظمیٰ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے چیف ایگزیکٹو آفیسر سے ملاقات کی ہے اورکرگل میں کونسل تشکیل دینے کا دعوی ٰ کیا ہے اورپارٹی کو26اراکین میں14کی حمایت کی حاصل ہے اورہمیں پوری امید ہے کہ عنقریت ہی کونسل کو تشکیل دیا جائے گا۔