کرگل جیسی صورتحال کی دوبارہ اجازت نہیں دیں گے: لیفٹننٹ جنرل

کرگل // فوج کی شمالی کمان کے کمانڈر لیفٹننٹ جنرل دیوراج انبو نے کہا کہ کرگل جنگ جیسی صورتحال کی دوبارہ اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ فوجی جوان کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیار ہیں۔جنرل انبو بدھ کو کرگل جنگ میں مارے گئے فوجیوںکی یاد منعقدہ تقریب کے بعد نامہ نگاروں سے بات کررہے تھے۔انہوں نے کہا ” ہم لداخ میں مغربی سرحدوں پر حقیقی کنٹرول لائن پر مسئلے کو حل کرنے کی کوششیں کررہے ہیں“۔ شمالی کمان کے سربراہ نے کہا کہ لائن آف کنٹرول بشمول کرگل اور دراس سیکٹروں میں تعینات سیکورٹی فورسز کسی بھی طرح کی دراندازی کو ناکام بنانے کے لئے ہائی الرٹ ہیں۔ انہوں نے کہا ’ہمارے فوجی جوان کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیار ہیں۔ کرگل جیسی صورتحال کی دوبارہ اجازت نہیں دی جائے گی‘۔ لیفٹیننٹ جنرل انبو نے وادی کی مجموعی سیکورٹی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ فوج اور دیگر سیکورٹی ایجنسیاں انسداد عسکریت پسندی کی کاروائیاں مشترکہ طور پر انجام دے رہی ہیں۔ انہوں نے کہا ’قریبی تال میل کی بدولت ہی فورسز نے وادی میں گذشتہ تین مہینوں کے دوران متعدد خودکمانڈروں سمیت 36 جنگجوو¿ں کو ہلاک کیا‘۔ یو اےن آئی