کپوارہ/اشرف چراغ /شمالی ضلع کپوارہ کے کاری ہامہ علاقہ میں اس وقت ایک کرکٹ میچ ماتم میں تبدیل ہو گیا جب ایک 14سال نوجوان جھنڈا لگانے کے دوران ہائی ٹینشن لائن سے ٹکرا کر جھلس گیا تاہم ہسپتال پہنچنے سے قبل وہ راستے میں دم تو ڑ بیٹھا ۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ کاری ہامہ کپوارہ علاقہ میں اتوار کے روز ایک کرکٹ میچ کا فائنل کھیلا جارہا تھا کہ اس دوران شائقین میں ایک14سالہ نوجوان دانش ایوب ولد محمد ایوب خان ساکن دیدی کو ٹ جھنڈ الگانے کے لئے میدان کی بونڈری پر گیا جہا ں جھنڈے سے نصب کی گئی لوہے کی پائپ وہا ں سے گزر نے والی ہائی ٹینشن ترسیلی لائن سے ٹکرا گئی اور دانش جھلس کر زمین پر گر گیا ۔کرکٹ میدان میں لوگوں نے دانش کو فوری طور کپوارہ ہسپتال میں داخل کرنے کیلئے لے جایا گیاتاہم اس سے قبل وہ گوشی کے مقام پر دم تو ڑ بیٹھا ۔نوجوان کے مرنے کی خبر جونہی علاقہ میں پھیل گئی تووہا ں کہرام مچ گیا اور فائنل میچ ماتم میں تبدیل ہو گیا ۔