کرکٹ آسٹریلیا کا بڑا اعلان

 ملبورن/کرکٹ آسٹریلیا (سی اے) نے جمعہ کو آسٹریلیائی مرد کرکٹ ٹیم کے 1998کے بعد پہلی بار پاکستان کا دورہ کرنے کا اعلان کیا۔ اس کے ساتھ ہی پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کہا کہ وہ بے تابی سے سیریز کھیلے جانے کا منتظر ہے۔1998 کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب آسٹریلیائی ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی۔کرکٹ آسٹریلیا نے ایک بیان میں کہا کہ ہمیں اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ آسٹریلیائی ٹیم کے پاکستان دورے کو سی اے بورڈ نے حمایت دی ہے۔پی سی بی کی جانب سے آسٹریلیائی کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا نیا شیڈول جاری کردیا گیا جس کے مطابق 3 ٹیسٹ، 3 ایک روزہ میچز اور ایک ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز 4 مارچ سے راولپنڈی سے ہوگا۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ مہمان ٹیم 4 سے 8 مارچ تک راولپنڈی میں پہلا ٹیسٹ میچ کھیل کر دورہ پاکستان کا آغاز کرے گی۔کرکٹ آسٹریلیا کے سی ای او نک ہاکلے نے اس دورے کے بارے میں کہا، "میں پی سی بی اور پاکستان اور آسٹریلیا دونوں حکومتوں کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا کہ 24 سال میں پہلی بار اس دورے کے انعقاد کو یقینی بنایا۔یہ ایک تاریخی موقع ہے اور کھیل کی عالمی ترقی اور صحت کے لیے اہم ہے۔ میں دورے کے منصوبوں میں تعاون کے لئے آسٹریلوی کرکٹرز ایسوسی ایشن اور کھلاڑیوں، کوچ، سپورٹ ٹیموں، عملے اور سیکورٹی ماہرین کا بھی شکریہ ادا کرنا چاہوں گا ۔ ہم دو عالمی معیار کی ٹیموں کے درمیان ایک دلچسپ سیریز کے منتظر ہیں۔"پاکستان کرکٹ بورڈ (بی سی پی) نے آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے میچوں کا شیڈول تبدیل کیا ہے جس کے بعد سیریز کا آغاز اب 3 مارچ کے بجائے 4 مارچ کو ہوگا۔ پی سی بی کے چیف ایگزیکٹیو فیصل حسنین نے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ کرکٹ آسٹریلیا بورڈ نے ان کی ٹیم کے پانچ ہفتے کے دورے کے شیڈول کی باضابطہ منظوری دے دی ہے  اور تصدیق کی ہے کہ ان کے  بہترین دستیاب کھلاڑی 24 سال میں پہلی بار پاکستان کا دورہ کریں گے۔ ہم واقعی پیٹ کمنز اور ان کے کھلاڑیوں کی میزبانی کے منتظر ہیں اور ایک مسابقتی سیریز کے منتظر ہیں جس میں تین ٹیسٹ، تین ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی شامل ہوگا۔ حسنین نے کہا، ’’آسٹریلیا انگلینڈ کے خلاف گھر پر ایشز سیریز میں زبردست مظاہرہ کے ساتھ یہاں پہنچے گا۔ ہماری ٹیم بہترین کرکٹ کھیل رہی ہے۔