کرونا وائرس|6ماہ بعد مثبت معاملات کی تعداد300سے کم

سرینگر // جموں کشمیر میں 6ماہ بعد پہلی بار 24گھنٹوں کے دوران متاثرہونے والے افراد کی تعداد 300سے کم ریکارڈ کی گئی۔پیر کو سرکاری اعدادوشمار میں بتایا گیا کہ 24گھنٹوں کے دوران اگرچہ مزید 9افراد فوت ہوئے، جس سے مہلوکین کی تعداد 1755تک پہنچ گئی ہے تاہم 20ہزار236 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں صرف 280افراد مثبت قرار پائے۔300سے کم تعداد11جولائی کے بعد ریکارڈ کی گئی ہے۔متاثرین کی مجموعی تعداد 1لاکھ 13ہزار568ہوگئی ہے جن میں 46ہزار203جموں جبکہ 63ہزار670افراد کا تعلق کشمیر صوبے سے ہے۔مہلوکین کی مجموعی تعداد 1755میں 625جموں جبکہ 1130افراد کشمیر میں فوت ہوئے ۔ نئے 280معاملات میں 114کشمیر جبکہ 166متاثرین کا تعلق جموں صوبے سے ہے۔ کشمیر کے 114متاثرین میں 63سرینگر،6بارہمولہ، 15بڈگام، 1کپوارہ، 16پلوامہ، 3اننت ناگ، بانڈی پورہ صفر، 5گاندربل، 2کولگام اور3شوپیان سے تعلق رکھتے ہیں۔ جموں صوبے کے 166متاثرین میں 75ضلع جموں،29ادھمپور، 6راجوری، 12ڈوڈہ، 9کٹھوعہ، 12کشتواڑ، 9سانبہ، 0پونچھ،3رام بن سے تعلق رکھتے ہیں۔ 
۔ 9فوت
 پچھلے24گھنٹوں کے دوران جموں و کشمیر میں کورونا وائرس سے مزید 9افراد فوت ہوگئے۔ مرنے والوں میں 4کشمیر جبکہ 5جموں صوبے سے تعلق رکھتے ہیں۔کشمیر میں فوت ہونے والے 4افراد میں 2بارہمولہ، ایک کولگام اور ایک گاندربل سے تعلق رکھتا ہے۔ بارہمولہ میں تعینات محکمہ صحت کے ایک سینئر ڈاکٹر نے بتایا ’’ خانپورہ بارہمولہ سے تعلق رکھنے والا 70سالہ معمر شخص اور سنگرامہ سوپور سے تعلق رکھنے والا 41سالہ نوجوان کورونا وائرس سے پیدا ہونے والے نمونیا سے فوت ہوگئے‘‘۔سینئر ڈاکٹر نے بتایا کہ متوفین میں سے ایک سکمز صورہ جبکہ ایک جی ایم سی بارہمولہ میں فوت ہوگیا ہے۔ کولگام میں تعینات محکمہ صحت کے ایک سینئر ڈاکٹر نے بتایا کہ قاضی گنڈ سے تعلق رکھنے والا65سالہ شخص کورونا وائرس سے پیدا ہونے والے نمونیا سے جی ایم سی اننت ناگ میں فوت ہوگیا ہے۔ گاندربل میں تعینات محکمہ صحت کے ایک سینئر ڈاکٹر نے بتایا کہ مامر کنگن سے تعلق والا 85سالہ معمر شخص کورونا وائرس سے پیدا ہونے والے نمونیا سے سکمز صورہ میں فوت ہوگئی ہے۔جموں صوبے میں کورونا وائرس سے مزید 5افراد فوت ہوگئے۔ مرنے والوں میں 2جموں، 2راجوری اور ایک ریاسی سے تعلق
 رکھتا ہے۔    
حکومتی بیان
سرکاری بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ نوول کورونا وائرس کے1,13,568معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے5,055سرگرم معاملات ہیں ۔ اَب تک1,06,758اَفراد صحتیاب ہوئے ہیں ۔جموں وکشمیر میں کوروناوائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد1,755تک پہنچ گئی ،جن میں سے 1,130کا تعلق کشمیر صوبہ سے اور625کاتعلق جموں صوبہ سے ہیں۔اِس دوران پیر کو مزید386افرادشفایاب ہوئے ہیںجن میںجموں صوبے کے165اَفراداور کشمیر صوبے کے 221اَفرادشامل ہیں۔بلیٹن میں مزید کہا گیا ہے کہ اَب تک 31,94,883ٹیسٹوں کے نتائج دستیاب ہوئے ہیں جن میں سے  07؍دسمبر 2020 کی شام تک 30,81,315نمونوں کی رِپورٹ منفی پائی گئی ہے ۔علاوہ ازیں اَب تک8,08,500افراد کو نگرانی میں رکھا گیا ہے جن کا سفر ی پس منظر ہے اور جو مشتبہ معاملات کے رابطے میں آئے ہیں۔ اِن میں20,814اَفراد کو ہوم قرنطین میں رکھا گیا ہے جس میں سرکار کی طرف سے چلائے جارہے قرنطین مراکز بھی شامل ہیں ۔5,055  اَفراد کوآئیسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ29,495اَفراد کو گھروں میں نگرانی میں رکھا گیا ہے۔اِسی طرح بلیٹن کے مطاب7,51,381اَفرادنے 28روزہ نگرانی مدت پوری کی ہے۔
 
 
 

کورونا کا گراف نیچے آنے لگا

۔ 12 اضلاع میں 10سے کم

پرویز احمد 
 
سرینگر//پیر کو جموںو کشمیر کے 20اضلاع میں سے 12 میں وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعدادایک ہندسہ میں ہے جبکہ 8اضلاع میں یہ تعداد دہرے ہندسہ میں تھی۔ کشمیر صوبے کے 10اضلاع میں7میں تعدادا ایک ہندسہ میں تھی جن میں بانڈی پورہ میں صفر، ایک کپوارہ،ایک اننت ناگ، 2کولگام، 3شوپیان،5گاندربل اور 6بارہمولہ سے تعلق رکھتے ہیں۔ جموں صوبے کے 10اضلاع میں سے 5اضلاع میں متاثرین کی تعداد 10سے کم تھی جن میں پونچھ میں صفر، 3رام بن، 6راجوری، 9سانبہ، اور 9کٹھوعہ سے تعلق رکھتے ہیں۔ جموں و کشمیر کے جن 8اضلاع میں متاثرین کی تعداد دہرے ہندسہ میں ہے، ان میں سرینگر، بڈگام اور پلوامہ کے علاوہ ضلع جموں، ادھمپور، ڈوڈہ، کشتواڑ اور ریاسی شامل ہے۔