کرونا وائرس کا قہر

سرینگر// سرینگر سمیت وادی کے دیگر علاقوں میں کرونا وائرس پر تشویش کے بیچ سرینگر مونسپل کارپوریشن کے میئرجنید عظیم متو نے سنڈے مارکیٹ لگانے کی اجازت نہ دینے کا مشورہ دیتے ہوئے گلمرگ میں شروع ہوئی ’کھیلو انڈیا ‘سرمائی کھیلوں کو بند کرنے پر زور دیاہے۔ جنید عظیم متو نے سماجی ویب سائٹ ٹیوٹر پر ٹیوٹ کرتے ہوئے کہا’ہفتہ وار بنیادوں میں سرینگر میں سجنے والے سنڈے مارکیٹ کو بند کرنا چاہئے ‘۔ انہوں نے ٹیوٹر پر تحریر کیا” میں اس موقف کا قائل ہوںہمیں سنڈے مارکیٹ لگانے کی اجازت نہیں دینی چاہئے اور اس بات کو بھی مطلع کیا ہے۔جانکار حلقوں کا کہنا ہے کہ سرینگر میں اتوار کو سنڈے مارکیٹ کے دوران کئی ملکوں سے آئے ہوئے ملبوسات کی خرید و فروخت ہوتی ہے ،اور اتوار کو اس بازار میں لوگوں کا جم غفیر ہوتا ہے۔انہوںنے کہا” میں ذاتی طور پر یقین رکھتا ہوں کہ ”کھیلو انڈیا“ کھیل جو گلمرگ میں جاری ہے ،کو منسوخ کیا جانا چاہے“۔انہوں نے کہا کہ اس بات سے انہوں نے انتظامیہ اور لیفٹنٹ گورنر جی سی مرمو کو بھی مطلع کیاہے کیوں احتیاط ضروری ہے“۔ ادھر سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کی دختر التجاءمفتی نے انتظامیہ کو ان کھیلوں کا انعقاد کرنے پر ہدف تنقید بنا یا ہے۔انہوں نے بھی سماجی وئب سائٹ ٹیوٹر پر تحریر کیا” ای ایسے وقت میں جب کرونا وائرس نے عالمی سطح پر صحت کے حوالے سے بحران پیدا کیا ہے،یورپی یونین،بھارت سمٹ کو معطل کیا گیا،جموں کشمیر انتظامیہ گلمرگ میں جامع کھیل تقریب منعقد کر رہی ہے،کشمیری لوگ یہاں پرامن حالات کو پیش کرنے کی نمائش کو کیوں برداشت کریں گے“۔