کرن نگر میں3 منشیات فروش گرفتار

سرینگر// کرن نگر میں پولیس نے 3منشیات فروشوں کو گرفتار کیا ہے ۔پولیس بیان کے مطابق کرن نگر میںگول مارکیٹ کے نزدیک ناکہ چیکنگ کے دوران ریاض احمد گورو ، شوکت احمد بٹ اور غلام محمد بٹ کو روک کر اُن کی تلاشی لی گئی جس دوران اُن کے قبضے سے بڑی مقدار میں نشہ آور ادویات کی ٹکیاں اور ایک سو گرام چرس برآمد ہوا۔ پولیس نے موقع پر ہی تینوں کی گرفتاری عمل میں لا کر ان کے خلاف ایف آئی آر زیر نمبر 18/2019کے تحت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔پولیس کے مطابق منشیات اور نشیلی ادویات کے خلاف چلائی جا رہی مہم کامقصد لوگوں کو منشیات سے پاک ماحول فراہم کرنا ہے تاکہ نوجوان نسل کو بری عادتوں میں مبتلا ہونے سے دور رکھا جاسکے۔