ٹنگمرگ+کپوارہ// کنزر ٹنگمرگ کے بٹہ پورہ گائوں میں ترسیلی لائین کی مرمت کے دوران شدید زخمی ہونے والا محکمہ بجلی کا ایک اور ڈیلی ویجر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ وسیم احمد میر ولد غلام محمد میر ساکن دیوبگ کنزر ٹنگمرگ کچھ روز قبل بٹہ پورہ میں 12کے وی ترسیلی لائین ٹھیک کررہا تھا جس کے دوران اسے کرنٹ لگی اور وہ شدید زخمی ہو گیا۔اسی پہلے مقامی اسپتال اور بعد میں صدر اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں وہ اتوار کے روز زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا ۔ اتوار کی صبح جوں ہی اس کی نعش آبائی گائوں لائی گئی تو وہاں کہرام مچ گیا ۔مرحوم کو سینکڑوں لوگوں کی موجودگی میں سپرد خاک کیا گیا۔ غلام حسن میر، محمد عباس وانی ، فاروق احمد شاہ ،پی ڈی پی کے شبیر احمد میر ،سیول سوسیائٹی چیئرمین عبدالقیوم وانی اس واقعہ پردکھ کا اظہار کیا ہے۔ادھرکرالہ گنڈ ہندوارہ سڑک حادثہ میں زخمی پولیس اہلکار بھی سرینگر اسپتال میں دم توڑ بیٹھا ۔دو روز قبل ہانگاہ ماور سے تعلق رکھنے والا پولیس اہلکار خورشید احمد کو کرالہ گنڈ کے نزدیک ایک تیز رفتار نا معلوم گاڑی نے ٹکر مار دی جسمیں خورشید شدید طور زخمی ہوا۔ پولیس اہلکار کو علاج و معالجہ کے لئے صدر اسپتال منتقل کیا جہاں وہ اتوار کی دوپہر زخموں کی تاب نا لاکر دم توڑ بیٹھا ۔پولیس اہلکار کی لاش کو جب ان کے آبائی گاں پہنچائی گئی تو وہاں کہرام مچ گیا ۔