کرنٹ لگنے سے ایس پی او کی موت، کانسٹیبل زخمی

سید اعجاز
پلوامہ//جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں ہفتہ کو ایک پولیس اہلکار بجلی کا کرنٹ لگنے سے لقمہ اجل بن گیا اور دوسرا زخمی ہو گیا۔ضلع ہسپتال حکام نے  بتایا کہ دو زخمیوں کو اسپتال لایا گیا جن میں سے جاوید احمد ساکن واسورہ کی موت ہو گئی جبکہ منظور احمد ساکن پلوامہ کو داخل کرایا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ منظور کی حالت ’مستحکم‘ ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ جاوید احمد SPO تھا اور منظور احمد کانسٹیبل ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ یہ واقعہ پولیس لائنز پلوامہ میں پیش آیا۔ادھر پلوامہ ضلع کے کھریو علاقے میں ایک 27 سالہ مزدور سٹون کریشرمیں گرنے سے ہلاک ہوگیا۔پولیس نے بتایا کہ کھریو میں سٹون کرشر پر کام کرنے والا بانہال کا ایک نوجوان اس میں گر گیا اور اس کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔انہوں نے اس کی شناخت امتیاز احمد درابو ولد محمد شفیع ساکن چک ناروا بانہال کے نام سے ہوئی۔پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہے۔