کرناہ کے ریڈزون علاقوں میں

ٹنگڈار // کرناہ انتظامیہ نے عوام کی سہولیات اور لاک ڈائون کامیاب بنانے کیلئے علاقے میں قائم ریڈ زون میں موبائل اے ٹی ایم سروس کا آغاز کیاہے ۔کرناہ انتظامیہ نے یہ قدم جموں کشمیر بینک اور خدمت مراکز کے اشتراک سے کیا ہے تاکہ لوگوں کو دہلیز پر ہی رقومات نکالنے کا موقعہ میسر ملے۔مقامی لوگوں نے انتظامیہ کے ان اقدام کی سراہنا کی ہے ۔انتظامیہ میں موجود زرایع کے مطابق ان موبائیل اے ٹی ایم سے لوگوں نے کم و بیش 2لاکھ روپے نکالے ہیں۔ایس ڈی ایم کرناہ ڈاکٹر بلال محی الدین بٹ نے کشمیر عظمیٰ کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا یہ سہولیات آگے بھی جاری رہیں گی ۔کرناہ سب ڈویژن میں انتظامیہ نے ابھی تک 100افراد کے نمونے جانچ کیلئے صورہ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ بھیجے ہیں جن میں سے 3گائوں کے 7افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے جس کے بعد انتظامیہ تینوں گائوں جن میں دلدار ، باغ بالا اور گومل کو ریڈ زون قرار دیاہے ۔ ریڈ زون قرار دئے گئے علاقوں کے لوگوں کیلئے انتظامیہ نے وٹس اپ گروپ قائم کئے ہیں ان گروپ میں انتظامیہ کے افسران فوری طور پر عوامی مسائل کا ازلہ کرنے کیلئے سرگرم دکھائی دے رہیں ۔