کرناہ //کرناہ میں نئے سرے سے 7 افراد کے ٹیسٹ مثبت آگئے ہیں۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ علاقے میں لگاتار نمونوںکو سرینگر جانچ کیلئے بھیجا جا رہا ہے ۔بلاک میڈیکل افسر ٹنگڈار ڈاکٹر فاروق احمد قریشی نے کشمیر عظمیٰ کو بتایاکہ2 دن قبل مزید 60افراد کے نمونے جانچ کیلئے بھیجے گئے تھے اور اتوار کو نئے 7کیس مثبت آئے اور جن میں سے 6کا تعلق ٹنگڈار اور ایک کا کھوڑپاراہ کرناہ سے ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ سبھی افراد ان لوگوں کے رابطہ میں آئے ہیں جو پہلے سے ہی متاثر تھے۔اس میں ملوث تھے ۔انہوں نے کہا کہ علاقے میں کورونا کیسوں کے مثبت تعداد 10تک پہنچ گئی ہے ۔