اشرف چراغ
کپوارہ// کپوارہ کے حد متارکہ پر واقع بہادر کو ٹ کرناہ میں اس وقت خوف و ہراس کا ما حول پھیل گیا جب ایک خونخوار تیندوہ دوران شب بستی میں داخل ہو گیا جہا ں انہو ں نے محمد اسماعیل پٹھان ولد شریف الدین پھٹان بھیڑ بکریو ں کی پناہ گاہ میں ایک جھنڈ پر حملہ کر کے 4بھیڑ بکریوں کو چیر پھا ڑ کر ہلاک کر ڈلا۔اس دوران مقامی لوگو ں نے ہاتھو ں میں کلہا ڑیاں اور ڈھنڈے اٹھائیے اور تیندوے کا تعاقب کیا لیکن تیندوہ فرار ہونے میں کا میاب ہوگیا ۔مقامی لوگو ں کا کہنا ہے کہ بہادر کوٹ ،ایبکوٹ اور دیگر ملحقہ علاقوں میں مزکورہ خونخوار تیندوہ گزشتہ دو ہفتوں آ زاد گھوم رہا ہے اور کئی مویشیو ں کو اپنا نوالہ بنایا۔