کرناہ //کرناہ میں ایک لوک عدالت کے دوران 67کیسوں کو افہام وتفہیم کے ذریعے حل کیا گیا ۔اس دوران علاقے میں محکمہ مال کی جانب سے ایک ریونیو میلے کا بھی انعقاد کیا گیا ۔سنیچر کو کرناہ منصف کورٹ کے احاطے میں ایک لوک عدالت کااہتمام چیئرمین تحصیل لیگل سروس اٹھارٹی وجوڈیشل مجسٹریٹ کرناہ مذمل احمد وانی کی سربراہی میں منعقد ہوا ۔جس میں96کیسوں میں سے 67کیسوں کو افہام وتفہیم کے ذریعے حل کیا گیا ۔اس دوران دس ہزار روپے جرمانہ بھی وصول کیا گیا۔ اس لوک عدالت میں تحصیلدار کرناہ نثار احمد اعون بارایسوسی ایشن کے ممبران کے علاوہ مختلف محکموں کے سربراہوں اور علاقہ کے معزز شہریوں نے شرکت کی ۔اس موقع پر منصف جج نے کہا کہ کرناہ میں آگے بھی اس طرح کے کیسوں کو حل کرانے کیلئے لوک عدالتوں کا اہتمام کیا جائے گا ۔دریں اثناء کرناہ میں میں محکمہ مال کے زیر اہتمام ایک ریونیو REVNUE) ( میلے کا اہتمام ایس ڈی ایم کرناہ ڈاکٹر اویس احمد کی سربراہی میں منعقد ہوا جس میں مختلف نوعیت کے کیس جن میں سٹیٹ سبجیکٹ ، آر بی اے سرٹفیکیٹ کے علاوہ دیگرمعاملات کو موقع پر ہی حل کیا گیا ۔