کرناہ // نہچیاں کرناہ میں آگ کی ایک ہولناک واردات میں پی ڈی پی کے سینئر لیڈر اور سابق ایم ایل اے کرناہ، ایڈوکیٹ راجہ منظور کا مکان خاکستر ہو گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق نہچیاں کرناہ میں جمعرات اور جمعہ کی درمیانی رات کو آگ ظاہر ہوئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے دو مکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔
آگ لگنے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی ہے تاہم بتایا جا رہا ہے کہ آگ سے لاکھوں روپے کی املاک کو نقصان پہنچا ہے ۔
سابق ایم ایل اے کفیل الرحمان ، ایم ایل سی جاوید مرچال ، کانگریس لیڈر پروفیسر جہانگیر دانش کے علاوہ سیول سوسائٹی کرناہ نے آگ سے ہوئے نقصان پر دکھ کا اظہار کیا ہے ۔