کرناہ میں تیندوے کے حملے میں20بھیڑیں ہلاک

سرینگر // سرحدی تحصیل کرناہ کے جاڈہ گائوں میں گذشتہ رات تیندوے نے محمد یوسف پوسوال نامی شہری کے شیڈ میں گھس کر کم سے کم 20بھیڑوں کو چیئر پھاڑ کر کے رکھ دیا۔پوسوال نے کہا کہ جب یہ واقعہ پیش آیاتوبھیڑبکریوں نے شور و غل مچادیا لیکن تب تک تیندوا 20کو  چٹ کرگیا تھا۔مقامی لوگوں کے مطابق بھیڑ بکریوں کے شور سے جاگے گائوں کے لوگ جب شیڈ کے قریب پہنچے تو تیندوا وہاں سے فرار ہوگیا۔انہوں نے کہا کہ جاڈہ گائوں جو کنڈی سے 5کلو میٹر دورپہاڑی پر آباد ہے ،میں اس وقت 2فٹ کے قریب برف جمع ہے۔