سرینگر //کرناہ کے شاٹھ پلہ گائوں میں بجلی کی ترسلی لائن گرنے سے 9خواتین زخمی ہو گئیں جن میں سے ایک کو شدید زخمی حالت میں سرینگر منتقل کیا گیا ۔ کرناہ کے شاٹھ پلہ میں تعزیت پر آئیں خوانین پر ترسلی لاین اچانک گر گئی جس کے نتیجے میں 9خواتین جھلس کر زخمی ہو گئیں ۔زخمی خواتین کو اگرچہ علاج ومعاملہ کیلئے سب ضلع ہسپتال ٹنگڈار پہنچایا گیا تاہم ایک خاتون کو شدید زخمی حالت میں صدر ہسپتال منتقل کیا گیا ہے ۔ہسپتال انتظامیہ کے مطابق باقی 8خواتین کو ابتدائی مرہم پٹی کے بعد اپنے گھروں کو روانہ کیا گیا ۔مقامی لوگوں نے محکمہ بجلی پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ ترسیلی نظام بہتر بنانے میں مکمل طور پر ناکام ہے اور ابھی بھی علاقے میں کئی ایک ترسلی لائنیں عارضی کھمبوں کے ساتھ بندھی ہوئی ہیںجن کے گرنے کا کسی بھی وقت احتمال ہے۔
کرناہ میں ترسیلی لائن گری،9خواتین جھلس کر زخمی
