کرناہ میں بیروزگارامیدواروں کا احتجاج

کرناہ //جموں وکشمیر پولیس میں بھرتی ہونے والے کرناہ کے اُمیدواروں نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ انہیں دستیاب ایل او سی سرٹیفکیٹ کو  تسلیم کیا جائے کیونکہ ابھی انہیں ایل اے سی سرٹیفکیٹ بنانے میں مزید وقت لگ سکتا ہے ۔ٹنگڈار میں احتجاج کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 2019میں جموں وکشمیر پولیس نے بھرتی کاا علان کیا تھا جس کے بعد کرناہ کے قریب 800بے روزگار نوجوانوں نے بھرتی کیلئے فارم جمع کرائے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ فارم جمع کرتے وقت ان سے ایل او سی سرٹیفکیٹ لیا گیا تھااور فارم بھی تسلیم کئے گے تھے لیکن دو دن قبل جب وہ بارہمولہ بھرتی کیلئے پہنچے اور وہاں پھر کاغذات کی جانچ پرتال ہوئی تو اُن سے اے ایل سی سرٹیفکیٹ طلب کیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ اے ایل سی سرٹیفکیٹ پیش کرنے کیلئے صرف 24گھنٹوں کا وقت دیا گیا ۔احتجاجی امیدواروں نے پولیس حکام سے مطالبہ کیا کہ ان کے ایل او سی سرٹیفکیٹ کو ہی تسلیم کیا جائے تاکہ انہیں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔انہوں نے کہا کہ اگر ایسا نہیں ہوتا ہے توان کا مستقبل تباہ ہو نے کاخطرہ ہے ۔