کرناہ میں ایل او سی پر فائرنگ کا تبادلہ

کپوارہ//سرحدی ضلع کپوارہ کے کرناہ سیکٹر میں ہندو پاک افواج نے ایک دوسری کی چوکیو ں پر گولہ باری کی ۔ ہفتہ کی شام دیر گئے سعیدہ پورہ کر ناہ سیکٹر میں دونوں ملکو ں کے افواج نے ایک دوسری کی چوکیو ں کو نشانہ بنایا ۔ سعیدہ پورہ علاقہ میں حد متارکہ کے نزدیک 20جاٹ فوجیو ں نے پاکستانی فوج کی گولہ باری کا بھر پور جواب دیا ۔کرناہ کے سعیدہ پورہ ،دھنی حاجیترہ ،ٹاڈ اور دیگر علاقوں کے لوگو ں کا کہنا ہے کہ ان علاقوں میں رواں سال کے دوران اب تک ایک درجن سے زائد بار جنگ بندی کی خلاف ورزی ہوئی ہے۔آخری اطلاعات ملنے تک کرناہ سیکٹر میں گولہ باری کا سلسلہ جاری تھا ۔ا س دوران ہندوارہ کے کھنہ بل میں ہفتہ کی صبح کو فوج اور سپیشل آپریشن گروپ نے ایک مصدقہ اطلاع ملنے پر محاصرہ کیا اور گھر گھر تلاشی لی ۔