کرناہ میں آر پارگولی باری

 کپوارہ/اشرف چراغ/کرناہ میں لائن آف کنٹرول پرہندوپاک افواج کے درمیان ایک بار پھر گولی باری کا تبادلہ ہوا ہے۔ واضح رہے کہ اتوار کو پاکستان کی فائرنگ سے ایک فوجی اہلکار مارا گیا تھا جبکہ بھارتی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ منگل کو جوابی کارروائی میں پاکستان کے 2فوجی مارے گئے۔دفاعی حکام نے  بتایاکہ پاکستانی فوج نے لیپا ویلی سے منگل کی صبح  سوا7بجے ٹنگڈارسیکٹرمیں قائم انیل،چیتک اوربلیک راک پوسٹوں کے علاوہ ایل اوسی کے نزدیک دیگرکچھ نگرانی چوکیوں پربلااشتعال فائرنگ شروع کردی ۔گولی باری کئی گھنٹوں تک وقفہ وقفہ سے جاری رہی ۔ دفاعی ترجمان راجیش کالیہ نے کہاکہ ٹنگڈارسیکٹرمیں پاکستانی فوج کوبھرپورجواب دیاجارہاہے ۔انہوں نے کہاکہ سوموارکوشام دیرگئے اسی نوعیت کی ایک سیزفائرخلاف ورزی کے دوران سرحدکی حفاظت ونگرانی پرمامورفوجی جوانوں نے ٹنگڈارسیکٹرمیں ایک کارروائی کے دوران2پاکستانی فوجیوںکوہلاک کردیا۔دفاعی ترجمان نے بتایاکہ طرفین کے درمیان منگل کی صبح کئی گھنٹوں تک گولی باری کاسلسلہ جاری رہا۔سوموارکوٹنگڈارسیکٹرمیں پاکستانی فوج نے 20جاٹ ریجمنٹ سے وابستہ سپاہی پوشپندرکمارکوسنیپررائفل سے نشانہ بناکر ہلاک کیا تھا۔