کرناٹک کے لوک سبھا اور اسمبلی کے ضمنی انتخابات

 نئی دہلی//کرناٹک میں لوک سبھا اور اسمبلی سیٹوں کے لئے ضمنی انتخابات میں کانگریس اور جنتا دل (ایس) نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)کو شکست دی ہے ۔ ابھی تک آئے انتخابی نتیجوں کے مطابق بی جے پی کو صرف شیو موگا لوک سبھا سیٹ پر جیت حاصل ہوئی ہے جبکہ جنتا دل (ایس) کو ایک سیٹ ملی ہے اور ایک لوک سبھا سیٹ پر بی جے پی کافی پیچھے ہے ۔ بی جے پی کے وی وائی راگھویندر وجئی شیموگا سے جیتے ہیں جبکہ مانڈیا لوک سبھا سیٹ سے جنتا دل (ایس)کے ایل آر شیورام گوڑا کی جیت ہوئی ۔کانگریس کے وی ایس اگرپا بیلاری لوک سبھا سیٹ سے بی جے پی سے کافی سبقت بنائے ہوئے ہیں۔ اسمبلی کے ضمنی انتخابات میں کانگریس نے بی جے پی کوہراکر جم کھانڈی سیٹ جیت لی ہے جبکہ جنتا دل (ایس) نے رام نگرم سیٹ پرجیت حاصل کی ہے ۔یواین آئی