سری نگر//جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلی اور این سی کے نائب صدر عمر عبداللہ نے منگل کو کرناٹک میں پولیس کے ذریعہ کشمیری طلباء کی مبینہ پروفائلنگ کی مذمت کی ۔
دی نیوز منٹ کی رپورٹ کے مطابق کرناٹک میں پولیس نے کالجوں سے کہا ہے کہ وہ وہاں زیر تعلیم کشمیری طلباء کی پروفائل کریں اور ان کی ذاتی تفصیلات بشمول فون نمبر شیئر کریں جب کہ معلومات کا مطالبہ کرناٹک پولیس کے انٹرنل سیکیورٹی ڈویژن (ISD) نے فروری 2022کے آغاز سے کیا تھا۔
عمر نے اس پیشرفت پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اسے شرمناک قرار دیا۔
ایک ٹویٹ میں عمر نے لکھا ، ’’کتنی شرم کی بات ہے کہ کرناٹک میں حکام کی جانب سے کشمیری طلبہ کی پروفائلنگ کی جا رہی ہے گویا وہ غیر ملکی شہری ہیں۔‘‘