کرم کا پھل ضرور ملے گا رافیل معاملے پر راہل کی تنقید

نئی دہلی// کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے گیتا اور رام چرت مانس کی طرز پر’کرم‘ کا ذکر کرتے ہوئے آج رافیل جنگی طیارے کے سودے میں وزیراعظم نریندر مودی کا نام لئے بغیر انہیں ہدف تنقید بنایا اور کہا کہ جو کام کروگے اس کا پھل ضرور بھگتنا پڑے گا۔ رافیل جنگی طیارے کے سودے میں فرانس کے ایک میڈیا ادارے کی جانب سے ہندوستان کے ایک بچولیے کو رشوت دینے کے معاملے کا انکشاف کرنے کے بعد کانگریس، مودی حکومت پر شدید حملہ آور ہو گئی ہے