یواین آئی
بشکیک// کرغزستان نے طالبان کو کالعدم تنظیموں کی فہرست سے نکال دیا ہے۔وزارت خارجہ نے جمعے کو کہا کہ طالبان تحریک کو کرغزستان کی سرزمین پر کالعدم تنظیموں کی فہرست سے نکال دیا گیا ہے۔ اس فیصلے کا مقصد علاقائی استحکام کو مضبوط بنانا اور بات چیت کو برقرار رکھنا ہے۔وزارت نے کہا کہ کرغزستان افغانستان اور پورے خطے میں ایک مستحکم اور پرامن ماحول کو یقینی بنانے کے لیے بین الاقوامی برادری کی کوششوں کی حمایت کے لیے پرعزم ہے۔