کرشی وگیان کیندرکے زیراہتمام پہلگام وانگت میں پروگرام

 جموں//کرشی وگیان کیندرگاندربل نے ٹرائبل سب پلان کے تحت ضلع گاندربل کے دوردرازعلاقہ پہلگام وانگت میں پروگرام کاانعقادکیا۔اس دوران ممبراسمبلی کنگن میاں الطاف احمد مہمان خصوصی جبکہ پروفیسرنذیراحمد وائس چانسلر سکاسٹ۔کشمیر،پروفیسرمشتاق احمد ایکسٹنشن سکاسٹ۔کے ، ڈاکٹرپیوش سانگلہ ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنرگاندربل ،پروگرام کوآرڈی نیٹر کرشی وگیان کیندرگاندربل، کوآرڈی نیٹر اروما مشن اورکے وی کے کے سائنسدان بھی موجودتھے۔پروفیسرنذیراحمد نے کسانوں کی بہبودکیلئے چلائی جارہی سکیموں اورمختلف سرگرمیوں کے بارے میں جانکاری دی جوریاست بھرمیں سی ایس آئی آراروما مشن کے تحت چل رہی ہیں۔انہوں نے ارومیٹک فصلوں مثلا ً لیونڈر،گلاب،روزمیری،مونارڈا اورٹیگوٹس وغیرہ کی پیداواربڑھانے سے متعلق پہلوئوں کواُجاگرکیا۔انہوں نے کہاکہ ارومامشن کشمیراورلداخ میں مشترکہ طورپرسی ایس آئی آر،انڈین انسٹی ٹیوٹ آف انٹی گریٹڈ میڈیسن جموں اورسکاسٹ کشمیرکی طرف سے عملایاجارہاہے۔اس دوران میاں الطاف نے کسانوں کواروما مشن کی لانچنگ کیلئے مبارکبادپیش کی اورتوقع کی کہ اس سکیم سے کسانوں کوروزگارملنے کے ساتھ ساتھ ان کی معاشی حالت بھی بہترہوگی۔