عظمیٰ نیوزسروس
شوپیان//کرشی وگیان کیندربلہ پورہ شوپیان کے انتظامی بلاک اورلیبارٹری کااتوار کوڈپٹی دائریکٹرجنرل انڈین کونسل آف ایگریکلچرریسرچ پروفیسرادھم سنگھ اور شیرکشمیرزرعی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر نظیراحمدگنائی نے افتتاح کیا۔ اس موقعہ پراے ٹی اے آر آئی زون ۔1لدھیانہ پروفیسر پروندرشورین، ڈائریکٹرایکسٹنشن سکاسٹ پروفیسردل محمدمخدومی اور دیگر حاکم اورعلاقہ کے کسان بھی موجودتھے۔اس موقعہ پراجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل پروفیسرادھم سنگھ نے کرشی وگیان کیندر کی کارکردگی کوسراہااوران کے کام کے معیار کی تعریف کی جوانہوں نے زمینی سطح پرانجام دی ہے۔انہوں نے کسانوں پرمرکوزتوسیعی بیداری پروگرام منعقدکرنے
پرزوردیا۔انہوں نے ملک کے بہترین کرشی وگیان کیندروں میں نام شامل کرانے کیلئے کے وی کے بڈگام کو مبارکباددی۔زرعی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسرنظیراحمد گنائی نے کسانوں کی حالت کوبہتربنانے میں کے وی کے کے رول کواجاگر کیا۔