بھدرواہ//ڈائریکٹوریٹ آف ایکسٹنشن ایجوکیشن سکاسٹ۔جموںاوراین ایف ڈی بی ۔حیدرآبادکے اشتراک سے کرشی وگیان کیندربھدرواہ میںضلع ڈوڈہ کے نوجوانوں اورکسانوں کے لیے ’’اینٹی گریٹڈ فش فارمنگ ‘‘موضوع پر تربیتی پروگرام کاانعقاد کیاگیا۔اس دوران کثیرتعدادمیں کسانوں بشمول خواتین نے تربیتی پروگرام میں حصہ لیا۔پروگرام کاافتتاح سینئر سائنٹسٹ اورسربراہ کرشی وگیان کیندر ڈاکٹراے ایس چاڑک نے محکمہ فشریزکے افسران اورکرشی وگیان کیندرکے سائنسدانوں کی موجودگی میں کیا۔اپنے خطاب میں ڈاکٹرچاڑک نے کرشی وگیان کیندرکی سرگرمیوں اورمشن کے بارے میں جانکاری دی۔ انہوں نے این ایف ڈی بی کے سپانسرکردہ پروگرام کی اہمیت پرخیالات کااظہارکیا۔گنیش شرما ،محکمہ فشریزنے مچھلی پالن سے متعلق مختلف موضوعات کے بارے میں لیکچر دیا۔ ڈاکٹرجی این جھا،کورس کوآرڈی نیٹر اورفشریز ۔سائنسدان کے وی کے ڈوڈہ نے مختلف زراعتی فصلوں اورفش فارمنگ کے بارے میں ڈیموپیش کیا۔انہوں نے کہاکہ مچھلی تالاب کے قریب کوئی بھی کیمکل کھاد ،ہربی سائیڈس اورپسٹی سائیڈس کے استعمال سے گریزکیاجائے۔
کرشی وگیان کیندربھدرواہ میں فش فارمنگ سے متعلق تربیتی پروگرام
