کرسمس گولڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ | جموں کشمیر پولیس کی 4صفر سے کواٹر فائنل میں جیت

عظمیٰ نیوز سروس

سرینگر//17 واں کرسمس گولڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ2023کا دوسرا کوارٹر فائنل میچ ہفتہ کوجموں کشمیر پولیس اورYoung Rovers FCکے درمیان کھیلا گیا۔جموں و کشمیر پولیس نے 4صفر سے کامیابی حاصل کی۔پہلا گول منصور احمد نے 18ویں منٹ میں کیا۔دوسرا گول فیصل رشید نے 30ویں منٹ میں کیا۔تیسرا اور چوتھا گول جہانگیر احمد نے 75ویں اور 76ویں منٹ میں کیا۔میچ میں امان،اجے،دل بہادر اور رکی کمار نے بحیثیت ریفریز اپنے فرائض نبھائے۔آج یعنی17دسمبر کو شاہین ایف سی کا مقابلہ ادھم پور سٹی ایف سی کے ساتھ ڈیڑھ بجے ہورہا ہے جبکہ جے کے بنک 11کا مقابلہ پرم ایف سی کے ساتھدن کے تین بجے ہوگا۔