کرتار پور گورودوارہ کی عمارت کی پاکستان فوراً مرمت کرائے :ہندوستان

نئی دہلی//پاکستان میں واقع گورودوارہ نانک دیو کے تریتھ گورودوارہ کرتا پور صاحب کے کنگورے سنیچر کو آئی زبردست آندھی میں گر جانے کے معاملے کو ہندوستان نے پاکستان حکومت کے سامنے اٹھایا ہے اور گورودوارہ کی عمارت کی پوری مرمت کرنے اور خامیوں کو فوراً دور کرنے کی درخواست کی ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ حکومت نے مقدس کرتار پور صاحب گورودوارہ کے کنگورے کے واقعہ کو پاکستان کے سامنے اٹھایا ہے اور انہیں واقف کرایا ہے کہ گورودوارہ صاحب کی عمارت کو ہوئے نقصان سے سکھ برادری کے لوگوں نے کافی گھبراہٹ اور تشویش ظاہر کی ہے ۔ اس تیرتھ کے تئیں ان کی گہری عقیدت کو پوری طرح سمجھا جانا چاہیے اور اس کا احترام کیا جانا چاہیے ۔ذرائع کے مطابق ہندوستان نے پاکستان سے اپیل کی ہے کہ سکھ فرقے کے جذبات کے مطابق گورودوارہ کی عمارت کی تعمیر میں رہیں خامیوں کو دور کرائی جائیں جس کے سبب گورودوارہ کے کنگوروں کو نقصان پہنچا ہے ۔یو این آئی