کراچی ٹیسٹ کا آخری روز فیصلہ کن ہوگا: عبداللہ شفیق

 کراچی// آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز کھیل کے اختتام پر پاکستانی کرکٹ ٹیم کے اوپنر عبداللہ شفیق نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ابتدا میں جلد دو وکٹیں گنوا دینے کے بعد کپتان بابراعظم اور میں نے موقع کی نزاکت دیکھ کر بیٹنگ کی جس کے باعث دباؤ قدرے کم ہوگیا ہے۔ عبداللہ شفیق نے کہا کہ پانچویں روز کے کھیل کا آخری سیشن دونوں ٹیموں کے لیے اہم ہوگا، زیادہ سے زیادہ وکٹ پر رک کر وقت گزارنے کی کوشش کریں گے۔ میچ کے فیصلہ کن رہنے کا قوی امکان ہے۔ سوال کے جواب میں نوجوان اوپنر کا کہنا تھا کہ کپتان سے طے ہوا تھا کہ ریورس سوئنگ کا خطرناک مرحلہ گزارنا ہوگا، میرے لیے سینچری سے زیادہ ٹیم کی جیت اہم ہے۔