کپوارہ//سنٹرل بورڈ آف سکول ایجوکیشن کے حالیہ دسویں جماعت کے نتائج میں کرالہ گنڈ کی ایک طالبہ نے شمالی کشمیر میںپہلی پوزیشن حاصل کی ۔فلک ناز دختر فیا ض احمد ساکن منڈی گام کرالہ گنڈ ہندوارہ دہلی پبلک سکول دلنہ بارہ مولہ نے462نمبرات حاصل کئے ہیں۔فلک ناز نے اپنی کامیابی پرکشمیر عظمیٰ کو بتا یا کہ انہیں شاندار کامیابی حاصل کرنے پر خوشی ہے اور مستقبل میں بھی ان کی یہ کوشش جاری رہے گی ۔
کرالہ گنڈ کی طالبہ کی سی بی ایس ای امتحانات میں شاندار کامیابی
