کرالہ پورہ ہائر سکینڈری سکول میں سبکدوش استاد کے اعزاز میں تقریب

کپوارہ// کرالہ پورہ ہائر سکینڈری سکول میں بدھ کوعبدالغنی گنائی نامی استاد کے سبکدوش ہونے کے اعزاز میںایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔جس میں سکالرو ں ،دانشوروں ،قلمکاروں کے علاوہ ڈپٹی چیف ایجو کیشن آفیسر کپوارہ غلام احمد بٹ ،پرنسپل ہائر سکینڈری سکول تارت پورہ مطیع اللہ مسعود ی ،پرنسپل ترہگام غلام نبی میر ،زونل ایجوکیشن آفیسر کرالہ پورہ غلام حسن میر ،بلاک میڈیکل آ فیسر ڈاکٹر محمد شفیع میر ،انچارج لیکچر آر فورم کے ضلع صدر منظور احمد میر ،ایجک ضلع صدر میر فیاض احمدکے علاوہ سو ل سوسائٹی نے بھاری تعداد میں شرکت کی ۔اس موقع پر مقررین نے کہا کہ اساتذہ قوم کے معمار ہوتے ہیں جو نوجوانو ں کی سیر ت اور کردار سازی کا فریضہ سر انجام دیتے آئے ہیں ۔پرنسپل ہائر سیکنڈری سکول کرالہ پورہ عاشق حسین پال نے سبکدوش ہوئے لیکچرر عبد الغنی گنائی کی محکمہ تعلیم میں 35سالہ کا کردگی پر تفصیلی روشنی ڈالی ۔