کپوارہ// کپوارہ کے کرالہ پورہ علاقے میں صارفین کوروزانہ محض 6گھنٹے بجلی فراہم کی جاتی ہے جس کے نتیجے میں لوگو ں میں محکمہ بجلی کے تئیں زبردست غم و غصہ پایا جارہا ہے ۔مقامی لوگو ں کا کہنا ہے کہ کرالہ پورہ رسیونگ اسٹیشن اُوﺅر لو ڈ ہونے سے صارفین کو زبردست مشکلات کا سامنا کر نا پڑتا ہے ۔لوگوں کا کہنا ہے کہ رسیونگ اسٹیشن کی مشینری گزشتہ دو سال سے خراب ہے اور آج تک بھاری صلاحیت والا بجلی ٹرانسفار مر نصب نہیں کیا گیا ہے جس کی سزا صارفین بھگت رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ یہ رسیونگ اسٹیشن گزشتہ دو سال سے اُوﺅر لو ڈ ہوتا ہے جس کی وجہ سے محکمہ نے صارفین کو دو فیڈروں کے تحت 3گھنٹہ بجلی فراہم کی اور اس حوالے سے ضلع انتظامیہ مقامی ممبر اسمبلی کو بھی آ گاہ کیا لیکن انہو ں نے لوگو ں کے مطالبہ پر کوئی دھیان نہیں دیا ۔لوگوں نے کہا کہ اگر فوری طور صارفین کو شیڈول کے مطابق بجلی فراہم نہیں کی گئی تو وہ سڑکو ں پر آنے کیلئے مجبور ہوجائیں گے ۔