کرالہ پورہ کپوارہ اور لورمنڈا میں سڑک حادثات

 ڈورو،کرالہ پورہ //لورمنڈا میں تیز رفتار ٹریکٹر کو حادثہ پیش آنے کے سبب ڈرائیور کی موقع پر ہی موت ہوئی ہے ۔جموں سے سرینگر کی طرف آرہا چویسیز ٹریکٹر جوہنی لورمنڈہ کے قریب پہنچا تو ٹریکٹر ڈرائیور کے کنٹرول سے باہر ہوکر سڑک سے لڑھک گیا جس کے سبب ڈرائیورشبیر احمد چوہان ساکنہ بھدرواہ کی موقع پر موت واقع ہوئی ۔پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کیا ۔اس دوران کرالہ پورہ کپوارہ میں ایک تیز رفتار ٹریکٹر نے ایک 27سالہ راہگیر کو کچل ڈالا۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ کرالہ پورہ بازار میں درد ہرے کا 37سالہ ہلال احمد لون ولد غلام رسول لون نامی ایک راہ گیرکہیں جارہا تھا کہ اس دوران وہا ں سے ایک تیز رفتار نامعلوم ٹریکٹر نے انہیں کچل ڈالا اور ڈرائیور فرار ہوگیا ۔مقامی دکاندارو ں اور لوگو ں نے ہلال احمد کو سب ضلع اسپتال کرالہ پورہ میں علاج ومعالجہ کیلئے دا خل کیا جہا ں ڈاکٹرو ں نے انہیں ضلع اسپتال ہندوارہ منتقل کیا تاہم ہلال احمد زخمو ں کی تاب نہ لاکر اسپتال پہنچنے سے قبل ہی دم تو ڑ بیٹھا۔ہلال کی نعش کو جب ان کے آبائی گائو ں درد ہرے پہنچائی گئی تو وہاں کہرام مچ گیا ۔ایس ایچ او کرالہ پورہ وسیم احمد بڈو نے کشمیر عظمیٰ کو بتا یا کہ پولیس نے کیس درج کر کے تحقیقات شروع کی اور فرار ہوئے ٹریکٹر ڈارئیور کی تلاش شروع کی ۔