کپوارہ//کرالہ پورہ کے مین بازار میں جمعرات کو ایک دلدوزحادثہ میں ایک 37سالہ نوجوان ٹریکٹر کے زد میں آ کر جا ں بحق ہوا جبکہ اس موقعے پر ڈرائیور فرار ہونے میں کا میاب ہوگیا تاہم پولیس نے بروقت کاروائی کر کے مفرور ڈرائیور کو گرفتار کر کے سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا ۔جا ں بحق ہوئے نوجوان کے لواحقین نے الزام لگایا کہ ہلال احمد لون کو لین دین کے معاملہ پر ٹریکٹر ڈرائیور نے کچل ڈال کر قتل کیا ۔لواحقین نے بتا یا کہ ٹریکٹر ڈارئیور اعجاز احمد گنائی اور جا ں بحق ہلال احمد کے درمیان لین دین کا معاملہ تھا اور ٹریکٹر ڈرائیورپر مہلوک ہلال کی بھاری رقم واجب الادا ہے اور جب ہلال نے اپنی رقم مانگی تو بدلے میں ٹریکٹر ڈرائیور نے انہیں کچل ڈال کر قتل کیا ۔اس حوالے سے ایس ایچ او کرالہ پورہ وسیم احمد بڈو نے کہا کہ انہو ں نے ایک کیس زیر ایف آئی آر نمبر 16/2018US 304Aدرج کر کے تحقیقات شروع کی اور ٹریکٹر ڈرائیور سے پوچھ تاچھ شروع کی ۔انہو ں نے کہا پو لیس معاملہ کی تہہ تک جائے گی اور حقیقت کو سامنے لایاجائے گا ۔
کرالہ پورہ سڑک حادثہ
